آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک شروع ہو رہا ہے. اس میں مختلف برینڈز اپنی اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے. اس بار کے برائیڈل ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروائیں گے، شاہد آفریدی کے ملبوسات زیب تن کر کے شوسٹاپر اداکار منیب بٹ بنیں گے. اداکار منیب بٹ کافی پر جوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں ویسے بھی شاہد آفریدی کا مداح ہوں ان کے برینڈ کے ملبوسات زیب تن کرکے ویمپ پر واک کرنا یقینا باعث مسرت ہے. شاہد آفریدی کی نئی کلیکشنز جو کہ انہوں نے مردوں کے لئے نکالی ہے
ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے اور یقینا ان کے مداح اس کلیکشن کو خریدنے کےلئے بےتاب ہوں گے. یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ پہلے بھی متعدد مرتبہ ہم برائیڈل کٹیور ویک کے ریمپ پر واک کر چکے ہیں لیکن اس بار یہ واک اس لئے بھی مختلف ہو گی کیونکہ اس بار وہ ہر دلعزیز شاہد خان آفریدی کے برینڈ کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کررہے ہیں. یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک آج کے دن شروع ہو رہا ہے اور آئندہ کل آفریدی کے برینڈ کی تیار کردہ منیز وئیر کےلئے منیب بٹ ریمپ پر واک کریں گے.شاہد آفریدی خود بھی موقع پر موجود ہوں گے.