کون سا ملک چینی سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کررہا، خبر آگئی

0
56

امریکی بابندیوں کےاثر کو ختم کرنے کے لیے چینی شہریوں کے لیے ایرانی حکومت ویزہ کی شرط‌ ختم کر رہی ہے .

تفصیلات کےمطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے چین کے باشندوں‌ کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایرانی سیاحت کونسل کے چیئرمین علی اصغر مونسان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمارا ہدف چین کے دو ملین سیاحوں کو ایران میں سیاحت کے لیے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ ایرانی سیاحت کا شعبہ پابندیوں کا ہدف نہیں بنا۔ سیاحت کا شعبہ امریکا کی طرف سے عاید کردہ سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے باعث درپیش معاشی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق 12 مارچ سے اب تک 52 ہزار چینی باشندوں‌ نے ایران کی سیر کی۔ چینی سیاحوں کی تعداد لاکھوں تک لے جانے کے لیے ویزہ کی شرط ختم کی جا رہی ہے۔

Leave a reply