کون سے ریکارڈ توڑنے کا حماد اظہر نے دعویٰ کر دیا
باغی ٹی وی وفاقی وزیرحماداظہر نےکہا ہے کہ کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے.گزشتہ سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں32فیصد کمی آئی ہے.سندھ حکومت نے اس سال گندم کی خریداری نہیں کی ، عدالتیں فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،کارکے کمپنی نے 200 ارب روپے معاف کیے ہیں ،
انہوں نےکہاکہ معیشت میں اب آپ کو مزید بہتری نظر آئے گی،پیپلزپارٹی کےپہلے 13ماہ میں مہنگائی ساڑھے21 فیصدتھی،تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا مگر یہ اضافہ کیوں ہوا؟ مہنگائی اس لیے ہوئی کہ پچھلی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ چھوڑ کرگئی،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگیزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے،
ہم نے بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے،قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،گردشی قرضے450ارب سے بڑھ کر1200ارب روپے ہوگئے ،رواں سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 65فیصدکمی آئی،گردشی قرضوں کے باعث بجلی کا نظام مفلوج ہوکررہ گیا تھا،حبیرونی سرمایہ کاری میں 137فیصداضافہ ہوا ہے،