کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری اپنے ووٹ سے کریں گے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤں 109 دس آر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک لاکھ نہتے شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، انڈیاکے لیے فضائی حدود، واہگہ بارڈر کے راستے افغان ٹریڈ کی بندش بارے فیصلے کیے جا رہے ہیں، چین، ترکی، ملائیشیا کشمیریوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، انہوں نے اسلامی ممالک کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں واضح موقف سامنے نہ آنے کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں اسلامی ممالک ہی جواب دے سکتے ہیں، کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر حمایت حاصل ہوچکی ہے،
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہاکہ عالمی طاقتیں کشمیر سے کرفیو کے خاتمہ،ہزاروں بے گناہ افراد کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، ہیومین رائٹس کے انٹر نیشنل ادارے بھی قابض بھارتی فوج کے مظالم پر سیخ پا ہیں مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کی مزمت پوری دنیا کررہی ہیمقبوضہ کشمیر کا فصیلہ کشمیری ووٹ سے کریں گے اقوام متحدہ کی قرارداد ریکارڈ پر 70سال سے موجود ہے، دریں اثناء انہوں نے کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے، کپاس کی فصل کوجدید طریقہ کار کے اصولوں سے ہم آہنگ کرکے ہم پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کپاس کے لیے ماڈل ولیج 109ٹن آر میں کپاس کے کھیتوں کے دورہ کے دوران کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے واٹس چانسلر ڈاکٹر راو آصف علی اور زرعی ماہرین بھی تھے،