اگر کسی خاتون کی نظریں چوری چوری آپ کی طرف اٹھ رہی ہیں، اور اس کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ ہے، تو یہ محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔ ڈیٹنگ کوچز کے مطابق، ایسی علامات اس بات کا واضح اشارہ ہو سکتی ہیں کہ وہ آپ میں دلچسپی رکھتی ہے ، چاہے اُسے خود اس کا شعور نہ ہو۔
ڈیٹنگ ایکسپرٹ گریسی پلیشکورٹ، جنہیں رومانس اور تعلقات کے حوالے سے گہری سمجھ بوجھ حاصل ہے، نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں خواتین کے مخصوص "باڈی لینگویج” سگنلز پر روشنی ڈالی، جو کسی مرد کو پرکشش پانے پر ان کے لاشعور سے ظاہر ہوتے ہیں۔ ان کی ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔گریسی نے بتایا:”یہ وہ پانچ حرکات ہیں جو عورتیں اس وقت کرتی ہیں جب وہ کسی مرد کو دل سے پسند کرنے لگتی ہیں،
اپنے لباس کو درست کرنا یا ٹاپ کو ایڈجسٹ کرنا یہ اشارہ سب سے نمایاں اور شعوری طور پر کم محسوس ہونے والا عمل ہے، جو خواتین غیر ارادی طور پر کرتی ہیں تاکہ خود کو بہتر انداز میں پیش کریں۔جیولری کے ساتھ کھیلنا ، چاہے وہ کان کی بالیاں ہوں یا گردن کا لاکٹ، خواتین جب کسی کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں تو زیورات کے ساتھ کھیلنا ایک نازک سا پیغام ہوتا ہے۔
سر کو ایک طرف جھکا کر دلچسپی سے سننا، یہ اشارہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ نہ صرف آپ کی بات سن رہی ہے، بلکہ اس میں سنجیدہ دلچسپی بھی رکھتی ہے۔اپنے ہونٹوں کو چھونا ،یہ ایک فطری لیکن بے حد دلکش اشارہ ہے جو لاشعوری طور پر کشش کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ، اگر یہ باڈی لینگویج آپ کو واضح نہ لگے، تو ایک اور آزمودہ طریقہ ہے، ہنسی۔
ناروے کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہر نفسیات، پروفیسر لیف ایڈورڈ اوٹسین کینیئر کے مطابق:
"جب کوئی عورت کسی مرد کی باتوں پر ہنستی ہے یا قہقہہ لگاتی ہے، تو یہ ایک بہت طاقتور فلرٹ کرنے کی تکنیک ہے ،مرد و عورت دونوں کے لیے۔”ایک اور دلچسپ تکنیک کو "Sticky Eyes” یعنی "چپکنے والی نظریں” کہا جاتا ہے، جس کا ذکر سوشل میڈیا اسٹار چیلسی اینڈرسن نے کیا۔
چیلسی کا کہنا ہے،”اپنا ہدف منتخب کریں، اُس کی طرف مسلسل دیکھیں جب تک کہ وہ بھی آپ کی طرف نہ دیکھ لے۔ جیسے ہی آنکھیں چار ہوں، فوراً نظریں ہٹا لیں، جیسے آپ پکڑی گئی ہوں۔””پھر دوبارہ نظریں ملیں تو ہٹائیں نہیں — اُس وقت تک دیکھتے رہیں جب تک وہ نظریں نہ چرائے۔””تقریباً 45 سیکنڈ کے اندر وہ شخص خود آپ کے سامنے آ جائے گا — جیسے کسی جادو سے بلایا گیا ہو!”چیلسی اس تکنیک کو اپنے سب سے طاقتور "لائف ہیکس” میں شمار کرتی ہیں۔