کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی کے قریب کپڑے کی فیکٹری میں پانچ ملزمان نے یرغمال بنا کر 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی کر ڈالی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
پولیس کو فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 ملزمان نے فیکٹری کے گارڈ کا اسلحہ چھینا، پھر فیکٹری میں داخل ہوئے اور اکاو?نٹ ڈیپارٹمنٹ میں لاکر سے 70 لاکھ روپے لوٹے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات رات ڈیڑھ بجے کے قریب ہوئی، ہفتہ وار تعطیل کے باعث فیکٹری کا اکاونٹ سیکشن بند ہوتا ہے۔ چھٹی کے روز فیکٹری میں اتنا کیش کیسے موجود تھا، پولیس نے واردات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔








