کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے اغواء کے بعد تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ

کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کی اغواء کے بعد تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ،

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا واقعے پر اظہارِ افسوس.

پی ٹی آئی کراچی کی صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اغواء کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، ‏معاملے میں پولیس کی غیر سنجیدگی قابلِ مذمت ہے،

پولیس ملزمان کیخلاف پکی ایف آئی آر درج کرے، پولیس کی جانب سے کچا مقدمہ صوبے کے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے،

آئی جی سندھ واقعے کا فوری نوٹس لیں،‏آئی جی سندھ ملزمان کی تلاش کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیں،

پولیس کی سستی شہر کے معصوم بچوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے.

Comments are closed.