وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ منافق اعظم یعنی عمران خان کو عدالت سے سزا ہو، لیکن پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لوگوں کو چور کہتا تھا اور خود اس کا عمل کیا تھا، توشہ خانہ کی کرپشن پر کرپشن کو بھی شرم آجائے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے بہت سنجیدہ قسم کےتحفظات ہیں، کچھ لوگوں کی آڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے خیالات پر کوئی شک شبہ نہیں رہ گیا، پہلے ہی پتہ ہوتا ہے کہ یہ بینچ بنا اور یہ فیصلہ ہوگا، فیصلے سے پہلے کہا جائے یہ فیصلہ آئے گا تو پھر کیا چیز رہ جاتی ہےِ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اب بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم کوشش ہے کہ منافق اعظم کو عدالت سے سزا ہو۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تمام پراکسیز کے ثبوت موجود ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھا فسادی ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، اس ٹولے نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم جوئی کی، آرمی چیف اور اہم شخصیات کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہمات چلائیں، یہ تمام لوگ سابق وزیراعظم کی پراکسیز ہیں اور ایف آئی اے کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، اس پر کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر آزادی اظہار رائے کا سہارا لے کر خطرناک کھیل کھیلتے ہیں ان کے خلاف ثبوت آچکے ہیں، ایسی حرکتوں سے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری یہ ہی شخص ہو گا۔

Shares: