کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے، بابر اعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے سب کا ٹیسٹ منفی آیا ہے،دو دن پریکٹس کی ہے ، تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، باہر جانے کی اجازت نہیں ہے لیکن ایک دوسرے کے ساتھ ان ڈور گیمز کھیل کر انجوائے کر رہے ہیں ،
ون ڈے ٹی 20کپتان بابر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوک کا بال انگلینڈ میں استعمال ہوتا ہے اس بال کا زیادہ فرق ہے، ٹارگٹ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ٹیم کو ٹاپ پر لانا ہے ہم نے ٹیم میں تبدیلیاں کیں تو ٹی 20کارکردگی پر فرق پڑا۔محمد رضوان فٹ ہو گئے ہیں انگلینڈ آ رہے ہیں انہیں ترجیح دیں گے، محمد رضوان کو پورا موقع ملنا چاہیےوہ پہلی چوائس ہیں جب کہ میرا موازنہ پاکستان کھلاڑیوں کے ساتھ کریں گے تو اچھا لگے گا
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز میں کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے،ٹارگٹ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ٹیم کو ٹاپ پر لانا ہے ،یہاں کسی مشکل کا سامنا نہیں اچھے انداز میں ٹریننگ کررہے ہیں ،پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے عباس کو یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے ،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ردھم میں ہیں انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے،
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق مل کر پلان بنا رہے ہیں ، کھلاڑی تمام پروٹوکولز کو فالو کر رہے ہیں،جتنا ٹائم مل رہا اس کو ٹریننگ میں گزار رہے ہیں، کھلاڑی انجوائے کر رہے ہیں پہلے سوچ رہے تھے کہ پتہ نہیں کیا ہو گا،یہاں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے اچھے انداز میں ٹریننگ جا رہی ہے۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ڈیوک کا بال استعمال ہوتا ہے جو کہ مختلف ہے اور انگلینڈ میں پرفارمنس دینے والا کھلاڑی دنیا میں ہر جگہ پرفارم کر لیتا ہے،کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتیں، انگلینڈ ہوم ٹیم ہے انہیں یہاں کی کنڈیشنز کا فائدہ ہو گا،پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک بھی اچھا ہے
ODI and T20I captain @babarazam258 holds a videoconference with Pakistan media. pic.twitter.com/QJu9Nd9Vo9
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 2, 2020
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ ایک ہی ٹارگٹ ہوتا ہے کہ ٹاپ پر فنش کرنا ہے،بطور کھلاڑی انفرادی پرفارمنس اچھی لگتی ہے، لیکن ایک کپتان ہونے کی حیثیت سے نہیں،کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے،اس پرفارمنس کا کوئی فائدہ نہیں جس سے ٹیم جیت نہ سکے۔