کے پی بار کونسل نے یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دے دی ہے

خیبرپختونخوا بار کونسل نے سپریم کورٹ کیلئے خیبرپختونخوا سے ججز نہ لینے کےخلاف یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دے دی ہے جبکہ خیبر پختون خوا بار کونسل کے مطابق سپریم کورٹ میں تمام فیڈریشن کی برابر نمائندگی ہونی چائیے لیکن 2017 سے خیبرپختونخوا کے ججز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر بہت جلد پشاور میں وکلاء کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخوا بار کونسل نے یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ کو وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح

واضح رہے کہ گزشتہ 6 جنوری کو بھی جونئیر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کے معاملہ پر خیبر پختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ترجمان بار کونسل کے مطابق صوبے بھر میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ جونئیر جج کی تعیناتی سینئریٹی رولز کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے ہڑتال پاکستان بار کونسل کی کال پر کی گئی تھی۔

Shares: