گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں صوبہ کے خواجہ سراؤں کو درپیش مشکلات اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلی کیجانب سے صوبہ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ کمرہ مختص کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعلٰی کیجانب سے محکمہ صحت کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا ، انتقال کر جانیوالے خواجہ سراؤں کی تدفین کیلئے علیحدہ قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے بھی باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے وزیراعلٰی کے مذکورہ اقدامات کو قابل قدر قرار دیا ،گورنر اور مئیر پشاور نے معاشرے کے مطلوم طبقہ خواجہ سراؤں کیلئے علاج معالجہ اور تدفین سے متعلق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے فوری اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا معاشرے اور حکومت کی توجہ کے مستحق ہیں، صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے تمام دیگر مشکلات کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گی ،بہت جلد خواجہ سراؤں سے وزیراعلٰی ہاؤس میں ملاقات کر کے انکی ہر ممکن دادرسی یقینی بنائی جائے گی،
دوسری جانب وزیراعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کے حقوق کو یقینی بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور صاحب کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہر سٹیشن پر 5 کنال کی زمین ان کے قبرستان کے لیے مُختص کی جائے گی۔ صوبے کے ہر ڈویژن کے سرکاری ہسپتال میں ان کے لیے ایک خصوصی وارڈ قائم کیا جائے گا جن میں بہترین انتظامات کے ساتھ ان کا علاج کیا جا سکے۔
پشاور ہائیکورٹ کا افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
نایاب علی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف جو وکلا پیش ہوئے وہ لطیف کھوسہ کی فرم سے ہیں،
مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ
میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا
خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا
نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی
خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل
خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی
مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی