پشاور: خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں پرائمری لیول کے نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتے کیلئے بند رکھا جائے گا، صوبے کے میدانی علاقوں میں واقع پرائمری سکولوں پر بھی مزید ایک ہفتہ تعطیلات کا حکم لاگو ہو گا جبکہ مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کل سے کھول دیئے جائیں گے جن کے اوقات کار صبح 8 بجے کی بجائے ساڑھے 9 بجے سے شروع ہو ں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع ایوان وزیر اعلی کے مطابق چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، نگران وزیر اعلی پنجاب چھٹیاں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد وزیراعلی کو اپنی سفارشات پیش کرے گا جس کی روشنی میں وزیر اعلی فیصلہ کریں گے۔
بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سکول ایجوکیشن کی طرف سے 4 تجاویز سامنے آئی تھیں،پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی۔اس کے علاوہ اسکولز کے اوقات کار 9 سے 2 بجے تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی،مارچ میں سالانہ امتحانات کے باعث صرف نویں اور دسویں کے طلباء کو سکول بلایا جائے اور باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔