خیبرپختونخوا میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

خیبرپختونخوا میں عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ جس صوبے کے عوام نے تبدیلی سرکار پر کیا دو مرتبہ اعتبار کیا وہاں عوام اب سستے داموں آٹے کے لئے ترس رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی آتا سپلائی پر مسلسل پابندی کے باعث پشاور میں آٹے کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا۔

خیبرپختونخوا میں چند دنوں میں 20 کلو کے تھیلے میں 200 کا اضافہ ہوا۔ 2200 روپے کا تھیلہ اب 2400 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ خیبر پختونخوا کی سالانہ گندم ضرورت 43 لاکھ میٹرک ٹن ہے مگر اپنی پیداوار صرف 13 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ جس میں اضافے کے لئے صوبائی حکومت نے 10 برس میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی آٹے کی دستیابی کا مسئلہ پیدا ہوا تھا. جبکہ ہوا کچھ یوں تھا کہ آٹے کی دستیابی اور قیمت کا معاملہ جوں کا توں، حکومتی اقدامات سے بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا تھا۔ سال 2020ء کے آغاز سے ہی آٹے کی فراہمی اور قیمت کا مسئلہ کھڑا ہوا تھا، حکومت نے فلور ملز کو 1475 روپے من سستی گندم دینے کی پالیسی بھی بنائی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
خیال رہے کہ اس وقت کی خبروں کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کی گئی تھی تاہم آٹا بحران پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔ 3 روز سے شہر میں فلور ملوں سے آٹے کے 20 اور 10کلو تھیلے کی سپلائی تقریباً بند ہوچکی، مارکیٹ کی اکثر دکانوں سے آٹے کے تھیلے غائب ہو گئے۔

Shares: