سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بچوں کیلئے سرے سے کوئی ہسپتال ہی موجود نہیں، جس کے بعد فنڈز کی جلد فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ نجی ٹی وی کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت میں کمیٹی رکن مہرتاج نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا میں بچوں کیلئے سرے سے کوئی ہسپتال ہی موجود نہیں، مہر تاج کی نشاندہی پر کمی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فنڈز کی جلد فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔
کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد آئسولیشن اور وبائی ٹریٹمنٹ سینٹرمیں موجود پچاس وینٹیلیٹرزاورڈھائی سو بیڈز سے متعلق سوال پرای ڈی پمزنے بتایاکہ وہاں صرف او پی ڈی ہو رہی ہے جس پرچیئرمین نے وزارت صحت حکام کو اسپتال کی شفٹ یا کوئی متبادل منصوبہ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ۔ اجلاس میں پمزاسپتال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب سے متعلق بتایا گیا کہ چھ ستمبر تک مشین فعال ہو جائے گی ۔کمیٹی نے اسلام آباد آئسولیشن اور وبائی ٹریٹمنٹ سینٹر کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی محکمہ صحت کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے ڈی ایچ او اسلام آباد کو سال کے آخر تک ڈینگی کے اعدادوشمار کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔