خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں سرکاری ملازمین کوعید سے پہلےتنخواہ دینے پرغور کیا گیا۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کیلئے فنڈز دستیاب نہیں ہیں، وفاق کی جانب سےصوبائی حکومت کو فنڈز جاری نہیں ہوئے۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد صوبائی نگراں حکومت نے فیصلہ کیا کہ سرکاری ملازمین کوعید سے پہلےتنخواہیں نہیں دی جائیں گی، سرکاری ملازمین کو تنخواہیں یکم اپریل کو ہی کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
واضح رہے کہ ایک روز قبل وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ کو اس حوالے سے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے ساتھ وفاقی حکومت نے ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عید سے پہلے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Shares: