خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک

0
132
ctd police

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں،سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی ،دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے میں ملوث تھے ،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،

کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث آٹھ دہشت گرد جہنم واصل
خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث آٹھ دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تھی،مارے جانے دہشت گردوں میں سے آٹھ دہشت گردکسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد جہانزیب بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کی جانب سے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے دوران ایک کمسن بچی کی بھی موت ہوئی تھی،ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے کہ اس دوران دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کرکے آپریشن کیا گیا، اس بات کا امکان ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار مقامی آبادی میں موجود ہیں، اسلئے سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے، انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی،واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ ہوئی، اسی دوران دس دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے،جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں بھی سیکورٹی فورسز نے کاروائی ہے، جس میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا،ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے نکلا،سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Leave a reply