پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پر بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کی دھوم مچی ہے ، کرکٹ کا جنون پاکستان میں سفارت خانوں میں بھی پہنچ گیا ہے امریکی سفیر ڈونلڈ‌بلوم بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے-

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

امریکی سفیرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں، پاکستان زندہ باد۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، جرمن قونصل جنرل نے فائنل دیکھتے ہوئےگرین ٹی شرٹ پہن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ اب کرکٹ میچ بھی اہم ہے۔

جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اور کرکٹ فینز فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جبکہ شا ہین 1992 کی تاریخ دہرانے کیلیے تیار ہیں جبکہ انگلش ٹیم بھی جیت کے لیے پُرعزم دکھائی رے رہی ہے۔

شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

Shares: