جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

0
24

کراچی میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی پاکستانی ٹیم کے مداح نکلے ہیں۔

باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کی دھوم مچی ہے ، کرکٹ کا جنون پاکستان میں سفارت خانوں میں بھی پہنچ گیا ہے-


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، جرمن قونصل جنرل نے فائنل دیکھتے ہوئےگرین ٹی شرٹ پہن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ اب کرکٹ میچ بھی اہم ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل آج انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا،پاکستانی وقت کے مطابق ٹی 20 کا فائنل دوپہر ایک بجے شروع ہوگا،شاہین 1992 کی تاریخ دہرانے کیلیے تیار ہیں جبکہ انگلش ٹیم بھی جیت کے لیے پُرعزم دکھائی رے رہی ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل؛ لاہور والوں کے لئے بڑا فیصلہ

ملبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےفائنل سےقبل یہاں مقیم اور دنیا بھرسے فائنل دیکھنے کو آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہےمیلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا-

شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔

ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم سرخرو ہوگی اور جیت کے بعد ایسا جشن منایا جائے گا کہ میلبرن کی سڑکیں کراچی اور لاہور کا سا منظر پیش کرنے لگیں گی۔

دوسری جانب میلبرن میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے، دھوپ نکل آئی ہے تاہم میچ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے تاہم میلبرن میں آج بارش کے امکانات مزید کم ہوگئے۔

ملبرن میں آج کہیں دھوپ، کہیں بادل ہیں، بارش کے مجموعی امکانات 95 فیصد سے کم ہو کر 46 رہ گئے ہیں شام سات بجے بارش کے امکانات 41 فیصد اور آٹھ بجے بارش کا امکان44 فیصد تک رہ گیا ہے رات نو بجے سے گیارہ کے درمیان بارش کے 53 فیصد سے 65 فیصد امکانات ہیں-

پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے رولز میں پھرتبدیلی کردی

Leave a reply