کراچی پریس کلب نے ڈیرن سمی کو اہم اعزاز سے نواز دیا
باغی ٹی وی :پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی. تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہوا. کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا. کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سمی کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی .
ڈیرن سمی نے اس عزت افزائی پر کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ اداء کیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،ڈیرن بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے دوسرا بڑا اعزاز ملا ،موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کرونگا ، امتیاز خان فاران ، ارمان صابر کے علاوہ ثاقب صغیر ، عبدالجبار ناصر ، زین علی ، عتیق الرحمان بھی موجود تھے








