خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ اگلے چار سے پانچ دن تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنےکاامکان۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ۔تیز ہواؤں ،بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔کسان خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

۔چترال ، دیر ،سوات ،شانگلہ ،بونیر ، کوہستان ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،ہری پور ، کوہاٹ ، بنوں ،پشاور ، مردان ،کرم اور وزیرستان میں اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

Shares: