خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
باغی ٹی وی : پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کے مئیر، بنوں کے 2 تحصیل چیئرمین اور 3 دیگر ویلیج کونسلز سمیت دیگر اضلاع کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
متاثرہ اضلاع میں بے امنی، ہنگامے اور قتل کے واقعات کے بعد 19 دسمبر کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کے مئیر، بنوں کے 2 تحصیل چیئرمین اور 3 دیگر ویلیج کونسلز سمیت دیگر اضلاع کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
لکی مروت میں 2 جنرل کونسلرز کی نشستوں، تحصیل لکی میں میئر کی نشست کے لیے صرف 2 پولنگ اسٹیشنز پر، مہمند میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر، بنوں کی 2 تحصیلوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔
پشاور اور بونیر میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔تحصیل ڈومیل کے 5 پولنگ اسٹیشنوں، بکا خیل کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہو رہی ہے۔
شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے
خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں ری پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، جہاں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکریٹری پولنگ کے تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ میں مداخلت اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام بے خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز آئیں اور اپنے ووٹ کا حق ادا کریں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ اسٹیشنز کی لمحے لمحے کی نگرانی کریں، ابھی تک پولنگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لنڈی کوتل کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ پُرامن طور پر جاری ہے سابقہ قبائلی اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پر بڑی تعداد میں ووٹرز آئے ہیں، خواتین ووٹرز بھی کافی زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے آئی ہیں۔