خیبرپختونخوا حکومت لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاتہیہ کرچکی ہے، بڑا دعویٰ کردیا گیا
پشاور۔(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اور مردان انتظامیہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاتہیہ کرچکی ہے جس کیلئے ماسٹر پلان مرتب کیاگیا ہے،عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں انجمن تحفظ دوکانداران لوند خوڑ مردان کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے وفد کو یقین دلایاکہ لوندخوڑ بازار کے نکاسی آب،صحت و صفائی،سٹریٹ لائیٹس،صحت و تعلیم،ڈینگی بچاؤ سپرے،باؤے کتے مار مہم اور دیگر ضروری عوامی مسائل ضلعی انتظامیہ کے ترجیحات میں شامل ہیں، جس کے لیے مختلف ادارے سرگرم عمل ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔