سندھ کے سینئر وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی وفد نے شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں چینی سرمایہ کاروں نے ای وی (الیکٹرک گاڑیوں) ٹیکسیوں اور ای وی بسوں کے پاکستان میں متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے ہر شہری کو سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ دھابیجی اکنامک زون میں دس سال ٹیکس ہالیڈے، مشنیری کی ٹیکس فری درآمد ہوگی، ہماری پہلی ترجیح لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی گلوبل رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر سندھ کی وجہ سے ہے، سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نےموٹر گاڑیوں کی فٹنس کےلیےنئے ایس او پیز نافذ کیئےہیں جو 1 دسمبر 2024 سے لاگو ہونگے اس اقدام کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانا اور قیمتی انسانی جانوں کےضیاع کو روکنا ہے،وفاقی حکومت ان عناصر کیخلاف کارروائی کرے جو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، موٹر وہیکل فٹنس کے حوالے سے نئے ایس او پیز یکم دسمبر سے نافذ کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ پرانے فٹنس کارڈز کو مسترد کیا جا رہا ہے اور نئے فٹنس کارڈز کے اجراء کے عمل کو شروع کیا جا چکا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے وفاقی اداروں سے لڑنے کے بجائے دہشت گردوں سے لڑیں اور اپنے صوبے کے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں جس کہ ذمہ داری آپ کی حکومت کے کندھوں پر ہے، پی ٹی آئی والے مذاکرات بھی گن پوائنٹ پر کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی عمل میں مسلسل مداخلت اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔ خیبرپختونخوا بہادر لوگوں کا صوبہ ہے، لیکن وہاں کے حکمران نااہل ہیں۔ کے پی کے وزیرِ اعلیٰ عمران خان کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی، حالانکہ صوبے کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے۔ کے پی کی حکومت کا سربراہ دھمکیوں کو پسند کرتا ہے، اور یہ وہی شخص ہے جس نے پہلے بل جلائے تھے، جو ایک قسم کی سول نافرمانی تھی، وزیرِ اعلیٰ کو چاہیے کہ دہشت گردوں کے خلاف ایک حکمت عملی تیار کرے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دسمبر کے مہینے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کر رہی ہے، جن میں اہم ترین تقریب شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی ہوگی جو کہ گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ یہ تقریب پارٹی کے کارکنوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عزم و حوصلے کو دوبارہ اجاگر کیا جائے گا،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی اور وہ کسی بھی قسم کی دھمکیوں یا سیاسی چالوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن پیپلز پارٹی کا عزم اور جرات انہیں شکست دے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین،13 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ

سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،عطا تارڑ

خواجہ آصف کا بہت احترام لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

Shares: