خیبر پختوںواہ میں دو بار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے اثرات سامنے آنے شروع ہو گئے

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کے لئے ٹیمیں رکھی گئیں اور انکو سرکاری خزانے سے پیسے دیئے گئے تا ہم ہسپتالوں کے لئے فنڈز نہیں رکھے گئے، خبیر پختونخواہ کا سب سے بڑا ہسپتال مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے،

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں تمام سروسز بحال ہیں، موجودہ بجٹ سے فلحال کام چلا رہے ہیں۔ایل آر ایچ انتظامیہ نے منظور شدہ چار ارب روپے کے فنڈز ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ ڈھائی ارب کا آپریشنل جبکہ ڈیڑھ ارب کا ڈیولپمنٹل بجٹ منطور ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ملا،بجٹ روکنے سے صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال کو مسائل در پیش ہیں،بجٹ ریلیز سے مریضوں کو مسلسل علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تنخواہیں بھی وقت پر ملیں گی ، ترجمان کا کہنا تھا کہ ایل آر ایچ دیوالیہ نہیں ہوا، منطور شدہ بجٹ ملنے سے مسائل حل ہو جائیں گے

اگر بجٹ نہ ملا تو رپورٹس کے مطابق نہ تو تنخواہوں کے لئے پیسے ہوں گے اور نہ ہی مریضوں کے علاج کے لئے کوئی رقم.خبیر پختونخواہ کا سب سے بڑا ہسپتال مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے سرکاری ہسپتالوں کو بھی لوٹا! یہ صوبہ 10 سال پی ٹی آئی کے ماتحت تھا اور اس کا قرضہ بے تحاشہ بڑھتا گیا! ہم نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے باہر خیموں میں آؤٹ ڈور ڈیلیوری کی تصاویر دیکھیں۔ صحت کارڈ لوٹنے کی اسکیم نے یہی کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ دس سال کے پی میں عمران نے خوب ایمانداری سے کرپشن کی ہے،جس کا ثبوت یوتھیا خود شئیر کر رہا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال دیوالیہ ہوگیا،تنخواہوں کے پیسے نہیں۔پختونخوا کا اتنا برا حشر کیا ہے کہ آخری تین ماہ میں اساتذہ کو دینے کے پیسے نہیں تھے پھر عمران بھاگ گیا۔

خیال رہے کہ یہ اسپتال ایک خاتون جس کا نام لیڈی ریڈنگ تھا ان کے نام سے منسوب یہ ایک بڑا ہسپتال خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم ہے۔ جبکہ یاد رہے کہ ایلس ایڈتھ آئزکس (لیڈی ریڈنگ) ہندوستان کے وائسرائے روفس آئزکس کی پہلی اہلیہ تھیں۔ وہ سنہ 1866 میں لندن میں پیدا ہوئیں تھیں اور وہ ریڈنگ کی پہلی ’مارشنیس‘ تھیں۔ برطانوی دور میں ان کے رفاہی کاموں کو مؤرخین نے انسان دوستی سے تعبیر قرار دیا ہے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Shares: