خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی،گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز عمران خا ن سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلان کیا گیا، خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا کابینہ میں پانچ مشیر بھی تقرر کئے گئے ہیں،مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، صوبائی کابینہ میں شامل وزراء آج شام ساڑھے6 بجے حلف اٹھائیں گے،گورنر خیبر پختونخوا نئی کابینہ سے حلف لیں گے.

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں آزاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیا ب ہوئے اور واضح اکثریت حاصل کی، آزاد امیدوار تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تیسری بار حکومت بنا رہی ہے،

kp kabina

جو 9 مئی کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نقصان،اموات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم

علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب

Shares: