خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نقصان،اموات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

0
118
ali ameen

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے اظہار افسوس کیا ہے

نو منتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیر اعلیٰ نے ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی،اور برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی،

واضح رہے کہ بٹ خیلہ اورالاڈھنڈمیں مکانات گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ تین خواتین سمیت 6افرادزخمی ہوئے ہیں.پشاور میں بارش کے باعث بورڈ بازار آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔واقعہ بورڈ بازار تاج آباد میں پیش آیا جہاں وحید نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت بارش کے باعث گر گئی جس میں ایک خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سپتال منتقل کر دیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب وادی تیراہ میں شدید بارشوں و برف باری کے نتیجے میں کمرہ منہدم ہونے سے 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔واقعہ واد ی تیراہ کے علاقے سیڑے میں پیش آیا جہاں اختر جان آفریدی کا کمرہ بارش کے باعث اچانک منہدم ہو گیا جس میں 50 مویشی جن میں بکریاں، بھیڑ گائے و دیگر جانور بھی شامل تھے ہلاک ہو گئے۔

لوئر دیر: تلاش مولی خٹ میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے گھر کا چھت گر گئی ،تین افرا جانبحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے،ریسکیو1122حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے چار افراد دب گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیز ،ڈیزاٹر ویکل اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،ریسکیو1122 ٹیموں نے مسلسل تین گھنٹے اور تیس مینٹ سراچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا،ریسکیو 1122 ٹیموں نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے چار افراد کو ریکور کر کے کیٹگری ڈی ہسپتال تالاش منتقل کر دیا گیا ،ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تین افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی،
جانبحق اور زخمی افراد کی تفصیل
1) زاہد ولد شیر مولا عمر 25 سال سکنہ نگری بالا تالاش (جانبحق)
2) زوجہ زاہد عمر 23 سال (جانبحق)
3)حریرہ عمر 5 سال (جانبحق)
4) طفلہ ارحم عمر تین سال (زخمی)

علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

Leave a reply