بالائی علاقوں میں موسم کی خرابی، اسلام آباد سے 8 پروازیں منسوخ

0
119
pia airline

بالائی علاقوں میں موسم کی خرابی، اسلام آباد سے 8 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں

اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ ہو گئی ہیں،اسلام آباد اسکردو کے پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 451 452 بھی منسوخ ہو گئی ہے،اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 325، 326 منسوخ ہوئی ہے،پی آئی اے کی دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 264 کراچی اتاری گئی ،مسافروں کو دوسرے طیارے میں کراچی سے لاہور پہنچایا گیا۔

پی ائی اے کی القسیم سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 168 سوا 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،گلف ایئر کی پرواز جی ایف 770 اور 771 کی آمد روانگی میں بھی تاخیر ہوئی،اسلام آباد دبئی کی پروازیں پی کے 211، 233 بھی تاخیر کا شکار ہیں،کراچی سے اسلام آباد، پشاور، ابوظہبی کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیرہوئی ہے

Leave a reply