با غی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت پریشان،ایک طرف شدید گرمی تو دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کے زندگیوں کو اجیرن کر کے رکھ دیا،باغی ٹی وی کے مطابق ضلع مردان،چارسدہ،صوابی،پشاور،اور مضافاتی علاقہ جات واپڈا کے غیر علانیہ شدید لود شیڈنگ کا شکار ہے،سخت گرمی کے ستائے ہوئے عوام کا کہنا ہے کی جب لوڈ شیڈنگ کے حوالے شکایات درج کرنے کے لئے واپڈا کے دفاتر میں کال کرنے کی کوشش کرتے ہے تو وہاں پہ کوئی فون اٹھانے والا بندہ موجود نہیں ہوتا ، دوسری جانب 14 سے 18گھنٹوں تک بجلی غائب ہونے کے باوجود عوام کا بھاری بل موصول ہو رہے ہے جس نے عوام کے پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے،عوام نے حکومت سے سخت الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دیا جائے ورنہ شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا،

Shares: