ننکانہ : بھارت سے تقریباََ 417 سکھ یاتریوں کاجتھہ گورد وارہ جنم استھان پہنچ گیا

بھارتی سکھ یاتری راجہ رنجیت سنگھ کی 184 ویں برسی میں شرکت کے لیئے پاکستان آئے ہیں

ننکانہ،باغی ٹی وی (احسان اللہ ایاز نامہ نگار) بھارت سے تقریباََ 417 سکھ یاتریوں کاجتھہ گورد وارہ جنم استھان پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق بھارت سے تقریبا 417 سکھ یاتریوں کاجتھہ لیڈر سردار بھوپندر سنگھ کی قیادت میں بہترین اے سی کوچز اور سکیورٹی کے کڑے حصار میں گورد وارہ جنم استھان پہنچ گیا جہاں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس نے شاندار استقبال کیا، پھول نچھاور کیئے اور ہار پہنائے
بھارتی سکھ یاتری راجہ رنجیت سنگھ کی 184 ویں برسی میں شرکت کے لیئے پاکستان آئے ہیں گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر دیا سنگھ، بلونت سنگھ اور پریم سنگھ گیانی گورد وارہ میں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی گئی سکھ یاتری اپنے تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی عبادات انجام دیں گے اور ننکانہ صاحب میں موجود سات گورد واروں کے علاہ گورد وارہ سچا سودا کی یاترا کے لیئے فاروق آباد بھی جائیں گے ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے لنگر رہائش میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں

Leave a reply