خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آگئی-

باغی ٹی وی :بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں جب کہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہےخیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے بعد ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آگئی اپر کوہستان کے اچھار نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے بعد اچھار نالہ اور پانی باہ کے مقام پر شاہراہِ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

اندھے قتل اور نقب زنی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار


سوات میں درال خوڑ اور دریا میں طغیانی سے بحرین پل زیر آب آنے سے بحرین اور کالام کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا لاکھوں افراد پھنس گئے ہیں دریائے پنچکوڑہ کے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث دیر چترال شاہراہ پر مینہ خوڑ میں پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکل لیا گیا۔

عید کے تیسرے دن تک بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے ڈی سی لاہور کی ہدایت


اس کے علاوہ وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے سےدریائے کنہار کے بہاؤمیں اضافہ ہوگیا جس کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کو دریا کے قریب جانے سے منع کردیا دیر بالا میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حامد میر پر قاتلانہ حملے کو 9 سال مکمل مگر انصاف نہ مل سکا

گلگت بلتستان کا ملک کےدیگرشہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ نیلم متعدد مقامات سے بند ہوئی دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور وادی نیلم کےکئی علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز شدید متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارش کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Shares: