عید کے تیسرے دن تک بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے افسران فیلڈ میں موجود رہیں، ڈی سی لاہور کی ہدایت
ضلعی انتظامیہ لاہورنےعید الفطر پراضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرزکے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا، جس کیلئے سترہ رکنی اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ جبکہ تفصیلات کے مطابق عیدالفطرپرکرایوں میں اضافے اور اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیوں کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے سترہ رکنی اسپیشل اسکواڈ سے ڈی سی لاہور نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈی سی لاہور نے ہدایات جاری کیں کہ کرایوں میں اضافے اور اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لیا جائے۔اینٹی اوور چارجنگ اسکواڈ بس اڈوں پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی بھی بس اڈے پر زائد کرایوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے، عید کے تیسرے دن تک بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔