کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان

سندھ ہاؤس حملہ افٹرشاکس ، پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے بھرپور جوابی وارکر دیا-

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق مرکزکےبعد صوبہ خیبر پختو نخوا میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان کر دیا گیا-

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کااعلان کردیا گیا ہے یہ اعلان پی پی پی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے لواری ہاؤس دیر میں نیوزکانفرنس کے دوران کیا-

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان اور سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی موجود تھے نجم الدین نے پی ٹی آئی کے 45 ایم پی ایز کی حمایت حاصل کرنے کادعوی کیا ہے-

نجم الدین خان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن ایک پیج پر ہے-

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فورا” بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذہ کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے یقینی نظر آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مواخذے کی تحریک دائر کی جائے گی کیونکہ ڈاکٹر علوی کے خلاف مواخذے کے لیے کافی مواد موجود ہے اس سلسلہ میں تیاری کے لئے پی ڈی ایم کی لیگل کمیٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.