خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات تشویشناک ہے،ایمل ولی خان

پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے تشویش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات تشویشناک ہیں، باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ پر حملہ اور پولیس اہلکار کی شہادت افسوسناک ہے، صوبائی صدر اے این پی نے کہا کہ پختونخوا میں دہشتگرد پوری قوت کے ساتھ پولیس اور عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، کل شب ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا،
پچھلے دنوں حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، صوبائی صدر اے این پی نے مزید کہا کہ صوابی میں شہریوں کو بھتوں کیلئے خطوط بھیجے جارہے ہیں، پورے صوبہ بھر میں عوام میں عدم تحفظ کا احساس عروج پر ہے، صوبائی صدر اے این پی نے بتایا کہ دوسرے صوبوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے جبکہ پشتون لاشیں اٹھا کر تھک چکے ہیں، ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، صوبائی صدر نے کہا کہ
پختونخوا کو مزید میدان جنگ بنانے سے گریز کیا جائے، اس نے سوال اٹھایا کہ دہشتگردوں کو فائٹرز قرار دینے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ ایمل ولی خان نے خبردار کیا دہشتگردوں کو واپس لانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو امن کا قیام ممکن نہیں،

Comments are closed.