میرپورخاص: سڑک میں ناقص مٹیریل،کم سائزکی سیوریج لائن بچھانے پرعوام نے کام بند کرادیا، ڈپٹی میئر کے سامنے احتجاج

میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سڑک میں ناقص مٹیریل،کم سائزکی سیوریج لائن بچھانے پرعوام نے کام بند کرادیا، ڈپٹی میئر کے سامنے احتجاج
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں چاندنی چوک سے قائم سینما تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی،جسکی تعمیر میڈیا کی نشاندہی کے بعد ناقص میٹیریل سے شروع کیگئی،جسکا کام انتہائی سست روی سے جاری تھا، یہ وہ سڑک ہے جو میرپورخاص شہر کو دیہی سندھ سے ملاتی ہے، ہزاروں افراد اس پر روزانہ سفر کرتے ہیں

ابھی سڑک کی تعمیر کا کام ادھورا ہی تھا کہ بلدیہ میرپورخاص کے کرتا دھرتاؤں کو اس بات کا خیال آگیا کہ یہاں سے انڈر گراؤنڈ سیوریج کی لائن بھی ڈالی جائے ، لہذا سارا مٹیریل ریموو کیا گیا اور اور انڈر گراؤنڈسیوریج لائن کے لئے 10انچ قطر کی پائپ لائن ڈالنا شروع کی، اس موقع پرعلاقے کی عوام نے کام بند کرادیا اور کہا کہ یہ زیادہ آبادی کا علاقہ ہے یہ پائپ لائن اسکا بوجھ نہیں اٹھاسکتی علاقے کی عوام کا مؤقف یہ ہے کہ یہاں ڈیڑھ فٹ قطر کی پائپ لائن ڈالی جائے، اس موقع پر ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند بھی آگئے، عوام نے انکے سامنے بھی احتجاج کیا آخری خبریں آنے تک سڑک کی تعمیر اور پائپ لائن ڈالنے کا کام بند تھا-

Leave a reply