خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں سیلاب کے لیے الرٹ جاری

0
142

گزشتہ ایک ہفتے سے ہونے والی بارشوں کے رکنے کے بعد گلیشیئرز پگھلنے کے باعث خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں سیلاب کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے آج رات سے کئی اضلاع میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق، 23 اپریل سے 29 اپریل تک پاکستان میں ایک اور بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔ چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، اپر اور لوئر دیر اور کوہستان کے اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ پی ایم ڈی نے صوبے کے 9 اضلاع میں گلیشیئرز پگھلنے کے باعث فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ سٹاف کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی کہ پیشگی حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو سیلابی صورتحال سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع کنٹرول روم نمبر1700 پر دے سکتے ہیں۔

Leave a reply