خیبر پختونخوا کے نگران وزیر مواصلات و تعمیرات اور آبپاشی انجنئیر احمد جان خان کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں مختلف صوبائی فلیگ شپ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،تکمیل کے ٹائم لائن اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بات چیت کی گئی،اجلاس میں نگران وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبے میں سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کیلئے انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت بڑے منصوبے پر کام جاری ہے، صوبے میں تاریخی عبادگاہوں اور قدیم تہذیبی مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے کئی سائٹس کا ترقیاتی کام مکمل کیا گیا ہے،نگران وزیر کو متعلقہ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں کو شہروں سے ملانے کے بڑے منصوبے کے تحت دیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،سیلاب بحالی سڑکوں اور متاثر پلوں کی تعمیر منصوبے میں شامل ہیں، بریفنگ میں کہا گیا کہ 8 سالہ منصوبے کے تحت ضم اضلاع اور کئی بندوبستی اضلاع میں ضلعی اور تحصیل سطح کے کمپلیکسز تعمیر کئے جارہے ہیں ، پارسا اور یو ایس ایڈ پراجیکٹس کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 124 سکیمز مکمل کی ہیں،اجلاس میں نگران وزیر انجنئیر احمد خان نے بتایا کہ نگران حکومت کا کام ادارہ جاتی امور میں شفافیت لانا اور محکموں کو رولز کے تحت چلانا ہے،مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل میں ممکنہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی،محکمہ مواصلات و تعمیرات کے امور کو صحیح سمت میں آگے کی جانب تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved