اسلام آباد(محمد اویس)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے کوپ 29 پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں کمیٹی نے وزارت سےکاپ کانفرنس پر گزشتہ دو تین سالوں کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کااجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ وزرات حکام کی جانب سے کاپ 29 سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی ۔حکام نے بتایا کہ 11 نومبر سے 22 نومبر تک یہ کانفرنس منعقد ہوگی چیئرپرسن نے کہاکہ ہم نے کاپ 28 پر کتنے فنڈز خرچ کئے، ہم نے کیا کرنا تھا؟ اور کیا نہیں کر سکے؟ شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ ہم نے کاپ 28 کے فیصلوں کے بعد کیا حاصل کیا؟ حکام نے بتایا کہ نیشنل اڈاپٹیشن پلان ہم پہلے ہی بنا چکے ہیں،441 ملین ڈالر ہم پراجیکٹ بنیاد پر لے چکے ہیں، 1.5 بلین کے پراجیکٹ ہم جمع کرا چکے ہیں، ہم نے کاربن گائیڈ لائنز بنا دی ہیں،وہاں ساری بڑی بڑی کمپنیاں آتی ہیں ان کو بتائیں گےکہ ہماری گائیڈ لائنز بن گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کرش مشینوں کی وجہ سے آلودگی اور پودے ختم ہونے کے معاملے پر رکن کمیٹی ڈاکٹر شائستہ جدون برس پڑیں،شائستہ جدون نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں جو درخت لگا رہے ہیں،راک کرشرز کی اجازت دے کر انہی پودوں کو ختم کرنا شروع کردیا، جن پہاڑوں پر پودے لگے وہ راک کرشرز ان کو توڑ رہے ہیں، راک کرشرز کو کون بند کرے گا، یہ علی امین کے ماتحت ہے، ہم تو کچھ نہیں کرسکتے، میں کس کے سامنے درخواست کروں،وہاں جا کر دیکھیں کیا حالات ہیں، وہاں اتنی زیادہ آلودگی ہے،ہیوی ٹرکوں نے سڑکیں تباہ کردی ہیں، میرے علاقے کے لوگ مر رہے ہیں میں ان کو کیا جواب دوں۔

کمیٹی نے کاپ 29 پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ منسٹری کو کاپ 29 کے لئے150 ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ دی گئی ہے،آپ اس کو کہاں کہاں اور کیسے خرچ کر رہےہیں منسٹری کے کتنے لوگ کاپ 29 پر جا رہے ہیں اور کہاں اسٹے کریں گے؟ کون سے ایئرلائن اور کون سی کلاس میں سفر کریں گے؟ ہوٹلز پر کیا کاسٹ آئے گی، کمیٹی نے وزارت سے کاپ کانفرنس پر گزشتہ دو تین سالوں کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔شگفتہ جمانی نے کہاکہ آپ کو اتنے سارے فنڈز مل رہے ہیں اور آپ نے ابھی تک پالیسی نہیں بنائی ہے، حکام نے بتایا کہ فنڈز منسٹری کو نہیں ملتے پراجیکٹ کی بنیاد پر ملتے ہیں دو صوبوں کے اعتراض دور کرنے میں وقت لگ گیا،

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی”بیہودہ”گفتگو،خواتین بارے شرمناک ریمارکس،ویڈیو وائرل

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

Shares: