خیبرپختونخواہ میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مسائل کےحل کیلئےکوشاں ہے.خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام پر بریفنگ دی گئی،منصوبے میں 134پروگرا م اور پالیسیاں شامل ہیں احساس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں کاطریقہ کار اپنایاگیا ہے،پورے ملک میں 8زونز بنائے گئے ہیں جن میں سروے ہوگا،احساس پروگرام میں وفاق،ڈونرز اور صوبائی حکومت معاونت کرے گی

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ اسکالرشپس کے حوالے سے معلومات کے لیے ایپ تیا ر کی گئی ہے،قدرتی آفات کےدوران عوام کی فوری مددکرنابھی احساس پروگرام کا حصہ ہے،بارشوں سے گندم کی فصلوں کو 34فیصدنقصان پہنچا،خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتیں واپس اپنی سطح پر آگئی ہیں،خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران نہیں ،احساس ایپ 10روز میں جاری کردیں گے،سٹیزن ایپ بھی ایک ماہ میں جاری ہوجائےگی،ریسکیو1122کے چاراسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے

Shares: