خیبر پختونخوا میں‌ انٹرنیٹ کی سہولت کہاں تک دی جارہی ، عاطف خان نے بتایا

0
36

خیبر پختونخوا میں‌ انٹرنیٹ کی سہولت کہاں تک دی جارہی ، عاطف خان نے بتایا

باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی عاطف خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے انٹرنیٹ کی فائبر خیبر پی کے کی تمام جگہوں پر پہنچانے پر کام ہو رہا ہے .صرف ملحقہ علاقے یا جو قبائلی علاقوں کا الحاق ہوا ہے وہاں بعض ایریا پر یہ کام نہیں ہوا ہے .

اس وجہ سے کہ وہاں‌سیکیورٹی ایشو ہے جونہیں‌سیکیورٹی ایشو کلیئر ہوتا ہے وہاں‌بھی انٹرنیٹ کی سہولت دی جائے گی . ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ وہ عوام کو فری انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں‌.

ان کا کہنا تھا کہ پچیس کے قریب سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں سہولت فری دی گئی تھی . اسی طرح پبلک مقامات پر بھی فری وائی فائی کی سہولت دی گئی تھی .لیکن بعض وجوہات کی بنا پر نہ بند کرنا پڑا. یہ وجہ تھی کہ اس کا غلط استعمال کیا جانے لگا تھا .

ان شکایات کی وجہ سے حکومت کو ایکشن لینا پڑا. اسی طرح بازا اور پبلک مقامات پر ہم مزید اقدامات کررہے ہیں کہ لوگوں فری انٹرنیٹ کی سہولت دی جائے .

Leave a reply