خیبر پختونخواہ میں انتظامیہ کی غفلت ، کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں کرونا وائرس کا ایک مریض چل بسا ہے
بنوں میں ایک مریض میں چار روز قبل کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اسے آئسولیشن وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا تھا،مریض کو گھر پر ہی آئسو لیٹ کیا گیا تھا اس کی طبیعت صحیح نہ ہونے پر لواحقین نے مسلسل احتجاج بھی کیا تھا، لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد گزشتہ روز اس کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، آج اس کی موت ہو گئی ہے،ہلاک ہونے والے کا نام سید نواز ہے. جس کی عمر 74 سال تھی
جاں بحق ہونے والے مریض کے لواحقین کے رشتے داروں اور خاندان کے بھی ٹیسٹ کروانے چاہئے تھے لیکن ابھی تک حکومت نے ٹیسٹ نہیں کروائے،
بنوں میں ایک ہلاکت کے بعد خیبر پختونخواہ میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کے پی میں پہلے بھی کرونا سے 5 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.
پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 23 ہو چکی ہیں، سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی