مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد : پولیس مقابلہ، ڈکیتی میں ملوث ملزم ہلاک

حافظ آباد ، باغی ٹی وی(خبر نگارشمائلہ) حافظ آباد...

سیالکوٹ:روزہ تزکیہ نفس ہے، جس سےظاہر اور باطن پاک ہو جاتا ہے. ارشد جاوید وڑائچ

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) پارلیمانی سیکرٹری...

جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے...

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں رواں ہفتے جاری رہنےکاامکان ظاہر کیا ہے،صوبےمیں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک رہے گا،اس حوالے سے ڈی جی، پی ڈی ایم اے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہے،بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابقسوات،کوہستان، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،خیبر،تور غر میں تیز بارشوں سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،۔ مراسلہ میں بارشوں کے سبب پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،ڈی آئی خان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی تلقین بھی کی گئی ہے،۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برساتی نالوں کی نگرانی اورطوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی اپیل کی ہے،
حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں
تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر نے اور انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔اسکے علاوہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلہ کے مطابق اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔صوبے کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جانے کی ہدایت کی گئی ہے