معروف ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں آپ کو اپنی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک کردار دینا چاہتا ہوں، مجھے فلم کی ہیروئین کے بارے میں بتایا گیا ، میں خوش ہوا، مجھے کہا گیا کہ اپنی ایک وڈیو بنا کر بھیج دیں ، میں نے وڈیو بنا کر بھیج دی اس کے بعد عمرے پر چلا گیا، میں نے طے کر لیا تھا کہ چاہے فلم میں مجھے چار سین ہی کیوں نہ ملیں میں یہ فلم ضرور کروں‌گا ، کیونکہ فلم کی کاسٹ بہت بڑی ہے. عمر شہزاد نے مزید کہا کہ عمرے سے جب واپس آیا تو میں‌نے کرن جوہر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی .

لیکن مجھے کوئی جواب نہ ملا، میں زہنی طور پر فلم کرنے کے لئے تیار ہو گیا، ”مجھے میرے سینز بھی بتا دئیے گئے” ، لیکن جب میں نے ان سے رابطہ کرنا چاہا تو ان کی طرف سے کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہ ہوا. عمر شہزاد نے کہا کہ بعد میں‌پتہ چلا کہ یہ فلم پاکستانی اداکار فواد خان کو مل چکی ہے اور وہ اس کی شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں، تو پھر میں‌نے خاموشی اختیار کرلی، حالانکہ فلم اے دل ہے مشکل کے لئے مجھ سے خود ہی رابطہ کیا گیا تھا.

ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

Shares: