خیبرپختونخواہ پولیس کا اہلکار بین الصوبائی اسلحے کا سمگلر نکلا

ہلاک و گرفتار ملزمان اسلحہ کے بین الصوبائی سمگلنگ میں ملوث ہیں
0
39
samagling

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس کا اہلکار بین الصوبائی اسلحے کا سمگلر نکلا،

گھوٹکی پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی ، ایس ایچ او تھانہ بیلو میر پور عبدالجبار پٹھان نے بمہ اسٹاف دوران گشت ایک مشکوک کار GLI کو روکا تو کار میں سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی باہمی فائرنگ میں ایک ملزم مختیار علی ولد گوہر زمان سکنہ مردان مقابلے میں مارا گیا۔جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میر پور ماتھیلو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو ملزمان کو پولیس نے فوراً موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کار کی جامہ تلاشی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی
ابتدائی معلومات سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ ہلاک و گرفتار ملزمان اسلحہ کے بین الصوبائی سمگلنگ میں ملوث ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے ،یہ ملزمان بین الصوبائی ہتھیاروں کی اسمگلنگ ریکیٹ چلاتے ہیں ،ابتدائی معلومات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہلاک ملزم مختیار علی خیبرپختونخوا کی پولیس میں سب انسپکٹر تھا جو کہ آج کل ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں ڈیوٹی کر رہا تھا ،ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا کریمنل ریکارڈ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان اور اسلام آباد پولیس سے معلوم کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کار کی جامہ تلاشی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی۔ کار سے پانچ عدد کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، 600 راؤنڈ، گولہ بارود، تین پستول برآمد ہوئے،گرفتار ملزمان و دیگر ذرائع سے پولیس اس واقع کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

ملک میں رواں سیزن میں گندم کی ریکارڈ فصل متوقع

پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کے جانے کا انکشاف

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلحے کا سمگلر

اسلحے کا سمگلر

Leave a reply