خیبر پختونخواہ پولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے سمگلر کو گرفتار کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت پشاور سے براستہ ڈھیری زرداد پنجاب لاکھوں روپے کا اسلحہ سمگل کیا جائے گا۔ مصدقہ اطلاع پر ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل داؤد خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈھیری زردادکے نزدیک پیشونگڑوپل پر سپیشل ناکہ بندی لگائی۔اس دوران ایک مشکوک ڈاٹسن نمبری 4970کو اشارہ دے کر باریک بینی سے تلاشی لی گئی .

دوران تلاشی ڈاٹسن کے خفیہ خانوں سے 7کلاشنکوف، 4ریفیٹر،11پستول، 52عددمیگزین اور 37ہزار دو سوعدد کارتوس مختلف بور کے برآمد کر لئے گئے۔ ملزم حمید گل ولد لعلی گل سکنہ میروزئی پشاور کو گرفتار کرکے تھانہ نستہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔۔

Shares: