قبائلی ضلع خیبر میں پاک فوج کے تعاون سے “پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کا شاندار آغاز

0
63

خیبر: قبائلی ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لئے بھی فرنٹیئر کور نارتھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے “پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کے نام سے کھیلوں کا میگا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور کے پی نارتھ کی جانب سے چھ تحصیلوں میں، جن میں باڑہ، لنڈیکوتل، ملاگوری، جمرود، بازار ذخہ خیل اور تیراہ شامل ہیں، 7 فروری سے جمرود میں مقابلے منعقد ہوں گے، ونر ٹیمیں بعد ازاں ضلع کی سطح پر مدمقابل ہوں گی۔

ان مقابلوں میں پہلے مرحلے میں پانچ گیمز میں، جن میں کرکٹ، والی بال، بیڈمینٹن، فٹبال اور باسکٹ بال شامل ہیں، کے مقابلے ہوں گے جن میں مجموعی طور پر کرکٹ کی 72،فٹبال کی 64،والی بال کی 52،باسکٹ بال کی 8، بیڈمنٹن کی 16 ٹیمیں اور 2 ہزار3 سو 12 کھلاڑی حصہ لیں گے، ونر ٹیموں کو بڑی تعداد میں انعامات دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ سپورٹس فیسٹیول ایف سی کے پی نارتھ، سول انتظامیہ خیبر، محکمہ کھیل اور مقامی سطح پر کھیلوں کی تنظیموں کے زیرنگرانی منعقد کیا جائے گا جس میں ٹیلینڈ کھلاڑیوں کو آگے لایا جا سکے گا جو کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے تیار ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

خواہش مند سپورٹس ٹیمیں اپنی رجسٹریشن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کروا کر مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں، اس فیسٹیول کی گرینڈ سرمنی 7 فروری کو جمرود سپورٹس گراونڈ میں ہو گی جبکہ اختتامی پروگرام 23 مارچ کو جمرود میں ہی ڈھیر سارے انعامات کے ساتھ ہو گا اور کامیاب کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

( مینہ وال شینواری ، رپورٹر باغی ٹی وی ) دوسری جانب ڈسٹرکٹ خیبر پختونخوا کےضلع جمرود کے علاقہ ولومیلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کے مطابق کہ زخمی کی حالت نازک ہے

Leave a reply