کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

0
87

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا ہے جبکہ لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ بھی ہوگیا ہے-

باغی ٹی وی : کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا ہے کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے این اوسی کے بعد کے پی ایل ایڈیشن 2 کی راہ میں حائل رکا وٹیں ختم ہو گئی ہیں پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ رواں مہینے متوقع ہے کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

کے پی ایل کے صدرعارف ملک نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اور کے پی ایل سیزن 2 کو این او سی دیا ہے یہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر اس کشمیری کی کامیابی ہے جو کرکٹ کے اندر حصہ لینا چاہ رہا ہے جو اس فیسٹیول کو دیکھنا چاہ رہا ہے-

عارف ملک نے کہا کہ خاص طور پر ہمارے کشمیری بھائی جو مقبوضہ جموں کشمیر میں ہیں یہ ان تمام کشمیریوں کیلئے کامیابی ہے اور پاکستانیوں کے لئے بھی کامیابی ہے بلکہ ساری مسلم ورلڈ کے لئے کامیابی ہے کہ ہم سیزن 2 کی طرف جا رہے ہیں اور سیزن 2 کی ایکسائٹمنٹ کافی دنوں سے چل رہی تھی اور اب کھلاڑی خاص طور پر کشمیری بچے تیار ہو جائیں کیونکہ یہ ان کشمیری بچوں کے لئے ہی لیگ ہو رہی ہے –

صدر کے پی ایل نے کہا کہ ہمارے سامنے کافی چیلنجز تھے جنہیں اللہ تعالیٰ کے فضلو کرم سے عبور کر لیا ہے سیزن ون کی ڈٹ رپورٹ بھی ان میں شامل تھی وہ بھی مکمل کر لی گئی ہے-

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا انہوں نے جو جو ہمیں کہا وہ ہم نے کیا

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیموں میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں-

Leave a reply