کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کے پی ٹی کے سابق چیئرمین کو عہدے پر بحال کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے نئے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا 25 مارچ کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
نوٹیفکیشن معطلی کے بعد سابق چیئرمین کے پی ٹی ریٹائرڈ ایڈمرل جمیل اختر عہدے پر بحال ہوگئے۔ عدالت نے اسٹیبلشمنٹ،کابینہ ڈویژن کے سیکرٹریز سمیت وزیراعظم اور صدر کے پرنسپل سیکریٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 31 مارچ کو آیندہ سماعت سے قبل جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین کے پی ٹی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ جمیل اخترکی برطرفی کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ، عدالت نے وفاقی حکومت کا نوٹفکیشن معطل کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لئا