کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ، اسلام آباد نے لگائی اچھی روک

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ، اسلام آباد نے لگائی اچھی روک

باغی ٹی وی پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔کوئٹہ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں اور اس نے صرف 41 رنز بنائے ہیں. فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے .

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے پہلا اوور حسن علی نے کیا۔

سرفراز الیون کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر فاسٹ باؤلر نے صائم ایوب کو پویلین بھبج دیا، بیٹسمین 5 رنز بنا سکے، سٹرلنگ نے کیچ تھاما۔

اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایک اوور میں 10رنز بنا لیے ہیں۔ ڈوپلیسی 3 اور کیمرون ڈیلپورٹ 5 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز تاخیر سے ہونے والا یہ میچ گزشتہ روز ہونا تھا تاہم ایونٹ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے باعث اب یہ میچ آج کھیلا جا رہا ہے

Comments are closed.