کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے سے متعلق کیس میں مقامی بس اڈے کو ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جسٹس سید حسن اطہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی-
عدالت نے دورانِ سماعت کیس میں ریمارکس دیئے کہ شہر گنجان آباد ہوچکا، سبھی اڈووں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے۔
سٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیکب لائن کا برا حال ہوچکا ہے، بڑی مشکل سے بس اڈے شہر سے باہر گئے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سیکریٹری بلدیات کا جواب آنے دیں، عدالت نے سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔
پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان
درخواست گزار ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ لی مارکیٹ پر قدیم بس اسٹینڈ قائم ہے۔ بس اسٹینڈ ختم کرکے متبادل لائٹ ہاؤس مارکیٹ بنائی جاری ہے۔
وکیل درخواست گزار نےعدالت سے استدعا کی کہ رفاعی پلاٹ پر بسیں کھڑی ہوتی تھیں اب کمرشل پلازہ بنایا جا رہا ہے کے ایم سی، وزارت ٹرانسپورٹ کو کارروائی سے روکا جائے۔