اداکار ہرتیک روشن جنہوں نے اپنے والد راکیش روشن کی فلم کہو نہ پیار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے اپنے والد کی متعدد فلموں میں کام کیا. انہی میں سے ایک فلم تھی کرش، اس فلم کو شائقین نے بہت زیادہ سراہا اس کے بعد اس کے سیکول بھی بنے . اب اسکا چوتھا سیکول بن رہا ہے. ہرتیک روشن کے مداح اس فلم کو دیکھنے کےلئے بے تاب ضرور ہیں لیکن اداکار کے والد کچھ پریشان ہیں ، راکیش روشن نے کہا ہے کہ میں کرش 4 کو بھرپور انداز میں بنا تو رہا ہوں لیکن پریشانی یہ ہے کہ پتہ نہیں لوگ اس کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں جائیں گے یا نہیں.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور تشویش ظاہر کی کہ ہ”ریتھک روشن کی فلم کو متوقع رسپانس نہیں ملے گا کیوں کہ نوجوان آج کل ہالی وڈ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں جن کا بجٹ ہماری فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے”۔راکیشن روشن نے کہاکہ شائقین آج کل سینما نہیں آتے جو میرے پروجیکٹ کرش4 کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے وی ایف ایکس بہترین،پرکشش ہوں تاکہ فلمی شائقین کو وہ پسند آئیں اور ہندی سینما کی بحرانی کیفیت ختم ہو۔راکیش روشن نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اس فلم کو بنانے میںکسی قسم کی کمی نہیں چھوڑوں گا.